ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپٹن صفدر کی ضمانت منظور

کیپٹن صفدر کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کی عبوری ضمانت سات ستمبر تک منظور کر لی، عدالت نے اسلام پورہ  پولیس  سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ کی عدالت میں کیپٹن صفدر نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ مجھ  پر غلط مقدمہ بنایا گیا ہے مریم اور ہمزہ کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکار کارکنوں کو مار رہے تھے میں نے منع کیا اسی بات پر مقدمہ بنا دیا۔

 عدالت نے کپٹن صفدر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اسلام پورہ  پولیس سے سات ستمبر کو ریکارڈ طلب کر لیا، اسلام پورہ پولیس نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer