ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائیجیریا کے سابق فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

نائیجیریا کے سابق فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل اسٹرائیکر  مائیکل اینرامو  دوستانہ میچ کے دوران  40 برس کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے۔

 اطلاعات کے مطابق وہ آج نائیجیریا کے شہر کادونا میں ایک دوستانہ فٹبال میچ کے دوران اچانک میدان میں گر پڑے تھے۔

 مائیکل اینرامو، جو اپنی جسمانی طاقت اور جارحانہ کھیل کے باعث “دی ٹینک” کے نام سے مشہور تھے، نے میچ کا پورا پہلا ہاف بغیر کسی پریشانی کے کھیلا۔ 

 تاہم دوسرے ہاف کے صرف 5 منٹ بعد وہ بغیر کسی کھلاڑی سے ٹکراؤ کے اچانک زمین پر گر گئے۔

 ابتدائی طبی رپورٹس اور نائجیرین فٹبال فیڈریشن کے مطابق ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔ میدان میں فوری طبی امداد دی گئی اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے ہسپتال پہنچنے پر ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔