ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت ریسٹورنٹس کو رات ساڑھے11بجے تک کام کی اجازت دے،صدر لاہور چیمبر

حکومت ریسٹورنٹس کو رات ساڑھے11بجے تک کام کی اجازت دے،صدر لاہور چیمبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان: ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفدنے لاہور چیمبر آف کامرس  کے صدرسے ملاقات میں حکومت کے مقرر کردہ اوقات کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر صدر   لاہور چیمبر آف کامرس فہیم الرحمن نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹس کے اوقات کار پر پابندیوں سے انڈسٹری بحران کا شکارہوگئی ریسٹورنٹس کی جلد بندش سے کاروبار 40 فیصد تک متاثر ہونے لگا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پالیسی سازی میں سٹیک ہولڈرز کو شامل نہ کرنا تشویشناک ہےریسٹورنٹ انڈسٹری کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ حکومت ریسٹورنٹس کو رات ساڑھے11تک کام کی اجازت دےاصلاحی اقدامات نہ کیے گئے تو انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے بتایا کہ اوقات کار کی پابندیوں سے ریسٹورنٹس اپنی مکمل استعداد پر کام سے قاصر ہیں شدید گرمی کے باعث شہری شام اور رات کو باہر نکلنے کو ترجیح دیتے ہیں جلد بندش کا فیصلہ کاروباری حقائق کے منافی ہے لاہور کی شناخت فوڈ کلچر سے منسلک ہے جبکہ پابندیاں مثبت تاثر کو متاثر کر رہی ہیں۔

ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کےوفد میں نثار چوہدری، عثمان اشرف، عمار محسن، عمران اعجاز،احمد شفیق، رضا احمد، فواز یوسف اور ہارون منو  شامل تھے۔