ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر لائسنسنگ پر نیپرا کی وضاحت، نئے ٹیکس کی خبروں کی تردید

سولر لائسنسنگ پر نیپرا کی وضاحت، نئے ٹیکس کی خبروں کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سولر توانائی سے متعلق پالیسیوں پر پھیلنے والی قیاس آرائیوں کی نیپرا نے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام میں گردش کرنے والی معلومات درست نہیں ہیں۔

ریگولیٹری ادارےنیپرا کے مطابق سولر نیٹ میٹرنگ اور لائسنسنگ سے متعلق مختلف دعوے غلط فہمی پر مبنی ہیں، اور اس حوالے سے کوئی نیا اضافی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

حکام نے وضاحت کی کہ نیٹ بلنگ استعمال کرنے والے تمام صارفین کے لیے نیپرا کی منظوری کا طریقہ کار موجود ہے، تاہم 25 کلو واٹ سے کم صلاحیت والے کنکشنز کی منظوری پہلے ہی متعلقہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے پاس ہوتی ہے۔

نیپرا کے مطابق آف گرڈ سولر سسٹمز کا ریگولیٹری منظوری کے عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے، جبکہ نئے قواعد و ضوابط سے پہلے 25 کلو واٹ سے زائد کنکشنز کی منظوری نیپرا کے دائرہ اختیار میں تھی۔

ادارے نے مزید بتایا کہ آن گرڈ سولر کنکشن کے لیے صرف ایک بار فیس وصول کی جاتی ہے، جو ایک ہزار روپے فی کلو واٹ مقرر ہے، اور اس میں کسی قسم کی نئی مالی بوجھ یا ٹیکس شامل نہیں کیا گیا۔

حکام نے زور دیا کہ سولر پالیسی کے حوالے سے عوام میں پھیلائی جانے والی غلط معلومات سے گریز کیا جائے تاکہ غیر ضروری کنفیوژن پیدا نہ ہو۔