ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل فار پاکستان کی عدم دستیابی کے باعث انٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد کے متعلق کیس بغیر کاروائی ری شیڈول کردیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمد مرزا نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل پاکستان سلامتی کونسل کا اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے، جس پر تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت دس مئی کے بعد تک ملتوی کردی،پراسیکیوٹرجنرل سید فرہاد علی شاہ ،ایڈیشنل اٹارنی ملک جاوید اعوان ،جنرل نصراحمد مرزا ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ،قائم مقام ایڈیشنل آئی جی اظہر اکرم سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔