وزیر اعلیٰ کا فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

وزیر اعلیٰ کا فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس، انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے بوائلر پھٹنے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

مریم نواز کی جانب سے ورکرز سیفٹی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ ورکرز سیفٹی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے والے فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔