شہر میں تیز دھوپ کیساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا راج، بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی 

شہر میں تیز دھوپ کیساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا راج، بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)شہر میں صبحِ صبح سورج کے جلوے جاری، ہلکی ٹھنڈی ہواؤں کا راج بھی برقرار، درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔زیادہ سے زیادہ پارہ 35 ڈگری تک جائے گا ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے کوئی امکانات نہیں۔
شہر میں سورج کی کرنیں بکھر گئی، حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔ہوا 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی نہیں کی جا سکی ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور چوتھے نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 164 ریکارڈ ہوا۔ٹھوکر نیاز بیگ 182،سید مراتب علی روڈ 169, شاہراہِ قائداعظم158, فیز 8 ڈی ایچ اے 171 ،یو ایس کونسلٹ 114 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا ۔