معروف اداکارہ کا ہوٹل سے جائے نماز چوری کرنے کا انکشاف

Tv actress,drafshan,Nida yasir show
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ نے ہوٹل سے جائے نماز چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

 اداکارہ درفشان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔

پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ درفشان اداکار میکال ذوالفقار کے ہمراہ ندا یاسر کے شو ’’شان سحور‘‘ میں شریک ہوئیں۔ اداکارہ کے شو میں شریک ہونے کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ جائے نماز چوری کرنے کا اعتراف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

انٹرویو کے دوران درفشان نے کہا کہ انہوں نے ایک بار کافی مشہور ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔ درفشان کی یہ بات سن کر ندا یاسر اور میکال ذوالفقار حیران رہ گئے اور ہنسنے لگے۔

درفشان نے جائے نماز چرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہوٹل کے کمرے میں موجود جائے نماز بہت نرم اور اچھی تھی۔ اس موقع پر میکال ذوالفقار نے کہا تمہیں شرم نہیں آئی جائے نماز چراتے ہوئے؟ درفشان نے کہا مجھے لگا شاید اللہ میاں اس کا حساب نہ لیں کیونکہ اس پر آپ نے نماز ہی پڑھنی ہوتی ہے۔