ویب ڈیسک: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ گزشتہ روز سے لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی صحت کے حوالے سے اب ایم ایس سروسز اسپتال کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو گیسڑو اور قے کے باعث داخل کیا گیا ہے، گورنر عمر سرفراز چیمہ کا علاج معالجہ جاری ہے۔
سروسز اسپتال کے ایم ایس کا بتانا ہے کہ سینئر فزیشن نے گورنر پنجاب کا چیک اپ کیا ہے، ان کا بلڈ ٹیسٹ اور الٹرا ساؤنڈ کرایا جائے گا۔ ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی بنیاد پر فزیشن گورنر پنجاب کے مزید علاج کا فیصلہ کریں گے۔
گزشتہ روز سحری کے وقت گورنر پنجاب کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے باعث انہیں سروسز اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔