ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سماجی فاصلہ ہی کورونا سے بچاؤ کا ضامن ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

سماجی فاصلہ ہی کورونا سے بچاؤ کا ضامن ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب یورنیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے ملاقات کی، ڈاکٹر نیاز احمد اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملے کی جانب سے چیف منسٹر فنڈبرائے کوروناکنٹرول میں 30 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے ملاقات کی۔ڈاکٹر نیاز احمد اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملے کی جانب سے چیف منسٹر فنڈبرائے کوروناکنٹرول میں 30 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا،اس موقع پر صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سماجی دوری تحفظ کی ضامن ہے، کورونا کی وجہ سے آنیوالی تبدیلیوں پر پوری نظر ہے، عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف امداد پروگرام کا تیسرا مرحلہ جلد شروع ہورہاہے، کورونا کے خدشات کا مسلسل جائزہ لے کر عوامی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں ،کورونا کیساتھ ساتھ خراب معاشی حالات سے بھی لڑنا ہے، وزیراعظم عمران خان نے حالات کے پیش نظر بہترین پالیسی اپنائی.

واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے،  ملک میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 11145  ہوگئی جبکہ 237 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں 4707 کورونا مریض ہیں، لاہور میں کورونامیں مبتلامریضوں کی تعداد885 ہوگئی۔

یاد رہے کہ 24 مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں  کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ ہے ، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 32 واں روز ہے،  تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز،  سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، ؂پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے،کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer