ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل پر فرد جرم عائد

منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل پر فرد جرم عائد

منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل پر فرد جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی حسینہ کی سیشن عدالت میں پیشی، ملزمہ ہاتھ میں گھر والوں کا خط پکڑے دوران سماعت مسکراتی رہی، عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کر دی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ملزمہ ٹریزا ہلسکووا کو کسٹم حکام نے ساڑھےآٹھ کلو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے ایئر پورٹ سےگرفتار کیا تھا۔ غیر ملکی ماڈل اور اسکے ساتھی ملزم شعیب حفیظ کو جیل سے ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر چودھری کے روبرو پیش کیا گیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: نابینا امیدوار وکیل انٹرویو میں فیل، چیف جسٹس پاکستان کا نوٹس

عدالت نے غیر ملکی حسینہ پر منشیات سمگلنگ کیس میں فرد جرم عائد کر دی، جبکہ ملزمہ نے تمام الزمات کو مسترد کر دیا۔ عدالت کے پوچھنے پر ملزمہ نے کہا وہ بے گناہ ہے پہلے بھی تین بار پاکستان ماڈلنگ کیلئےآئی ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: 27 سال سے سزائے موت کی منتظر خاتون قیدی کی سزا معطل

 ملزمہ کے وکیل اصغر محمود ڈوگر ایڈووکٹ نے کہا کیس بے بنیاد ہے، جبکہ پروسیکوشن نے شواہد موجود ہیں ساڑے آٹھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کی دی اور پروسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے چار مئی کیلئے طلب کر لیا۔چیک ری پبلک سے ماڈل کے گھر والوں نے ہمت بندھانے کیلئے خط بھیجا ہے، جو وہ عدالت میں بار بار خط پڑھتی رہی تھی۔