علی ساہی: چیف سیکرٹری نے کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکے لیے سکواڈ مانگ لیے۔ آئی جی پنجاب نے سکواڈ دینے سے انکارکردیا۔ عارف نواز کا کہنا ہے کہ ہرشخص کو قانون کے مطابق سکیورٹی دی جائے گی۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پراہم شخصیات سےسکیورٹی واپس لینے کے بعد پنجاب پولیس اوربیورو کریسی میں ٹھن گئی۔چیف سیکرٹری نےآئی جی پنجاب کو کمشنر اور ڈپٹی کمشنرکو سکواڈ دینے کے لیے کہا ہے کہ جس طرح آرپی اوزاورڈی پی اوزکےساتھ سکیورٹی کے طور پرسکواڈ ساتھ چلتے ہیں۔ اسی طرح کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوبھی دیے جائیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: عدالتوں میں مار دھاڑ، فائرنگ کے بڑھتے واقعات، سکیورٹی کیلئے اہم اقدام
لیکن آئی جی پنجاب نےچیف سیکرٹری کی جانب سے دیے گئے زبانی احکامات پرعملدر آمد سے انکارکردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے کوئی بھی زبانی حکم تسلیم کرنے سے انکارکردیا ہے اور کہا ہے کہ ہر افسراور سیاسی شخصیت کو ایس اوپیزکے مطابق سکیورٹی دی جائے گی۔
پڑھنا مت بھولئے:اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس لینے پر پنجاب پولیس اور بیوروکریسی میں ٹھن گئی
آئی جی پنجاب کی سربراہی میں اسی حوالے سے اعلی پولیس افسران کا اجلاس بھی ہوا۔ جس میں تمام افسران نے آئی جی کی بات کی تائید کی ہے۔ اہم شخصیات کی سکیورٹی کےحوالےسے وزیر قانون نے بھی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جس میں اہم شخصیات کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی دیکھیں: