ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس لینے پر پنجاب پولیس اور بیوروکریسی میں ٹھن گئی

اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس لینے پر پنجاب پولیس اور بیوروکریسی میں ٹھن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) سپریم کورٹ کے حکم پر اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس لینے پر پنجاب پولیس اور بیوروکریسی میں ٹھن گئی۔ آئی جی پنجاب نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے لیے سکواڈ دینے سے انکار کردیا، کہتے ہیں کہ ہرشخص کو قانون کے مطابق سکیورٹی دی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹ گرنے کو تیار

سٹی 42 کے مطابق چیف سیکرٹری نے آئی جی پنجاب کو کہا کہ جس طرح آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے ساتھ سکیورٹی کے طور پر سکواڈ ساتھ چلتے ہیں، اسی طرح کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی دیئے جائیں لیکن آئی جی پنجاب نے چیف سیکرٹری کی جانب سے دیئے گئے زبانی احکامات پر عملدرآمد  کرنے سے انکار کر دیا ۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔شہریوں کیلئے اچھی خبر، لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے بڑی پابندی ختم کردی

 ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے کوئی بھی زبانی حکم تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہر افسر اور سیاسی شخصیت کو ایس اوپیز کے مطابق سکیورٹی دی جائے گی۔آئی جی پنجاب کی سربراہی میں اسی حوالے سے اعلی ٰپولیس افسران کا اجلاس بھی ہوا جس میں تمام افسران نے آئی جی کی بات کی تائید کر دی ہے۔ 

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین بڑے نام سامنے آگئے

دوسری جانب اہم شخصیات کی سکیورٹی کے حوالے سے وزیر قانون نے بھی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اہم شخصیات کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔