بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے دو  پاکستانی بچوں کو کئی ماہ بعد رہا کر دیا

Pakistan, India Pakistan border, Pattoki, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اکمل:  ڈیڑھ سال قبل غلطی سے سرحد پار کرنے والے پتوکی کے رہائشی 2 نوجوانوں کو بھارتی حکام نے پاکستان کے حوالے کردیا.

 عباد اور زاہد کا تعلق  پتوکی کے تھانہ سرائے مغل کی حدود مین واقع گاؤں  گوپے راء سے ہے۔

 انڈیا سے رہائی ملنے پر بچوں کے اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں۔  ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے دونوں کو اٹاری/ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔

ان بچوں کے والدین نے بتایا کہ ہمارے بچے رہا تو ہوگئے مگر ابھی گھر نہیں آئے فی الحال وہ پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ہیں۔

 دونوں کی حوالگی کے لئے  پاکستان میں انکی دستاویزات مکمل ہونے پر کئی ماہ لگ گئے تھے۔ 

ان بچوں کے  والدین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ دستاویزات کی جانچ پڑتال جلد ازجلد مکمل کرکے ہمارے بچوں کو ہم سے ملوایا جائے۔