راؤ دلشاد:محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کے بلڈنگ ونگ کی ریسٹرکچرنگ کا فیصلہ کر لیا گیا۔
آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ، ایس پی یو اور پی اینڈ ڈی ونگ کی ریسٹرکچرنگ کی جائے گی۔رپورٹنگ اینڈ ٹریکنگ میکانزم بھی ریسٹرکچرنگ کا لازمی جزو ہوگا۔بلڈنگ ونگ کے سٹاف کی ری ایڈجسٹمنٹ بھی ریسٹرکچرنگ میں شامل ہوگی۔تینوں ونگز کی استعدادِ کار بڑھانے کیلئے اہم اقدامات کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔لاہور ڈویژنل آفس کو ہیڈکوارٹرز کے ساتھ ضم کرکے ہیڈکوارٹرز کی استعدادِ کار بڑھائی جائے گی۔تعمیراتی منصوبوں کے ڈیزائن، منظوری اور عملدرآمد کیلئے مربوط طریقہ کار وضع کیا جا سکے گا۔سرکاری منصوبوں کے ڈیزائن اور عملدرآمد کیلئے واضح ذمہ داریاں مقرر کی جا سکیں گی۔
منصوبوں کی نگرانی کیلئے مربوط رپورٹنگ اور ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔تمام منصوبوں کی پیشرفت کیلئے اربن یونٹ کے ذریعے ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا۔منصوبوں کے ڈیزائن کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن مقرر کی جائیں گی۔آرکیٹیکچر ونگ کو پلاننگ اینڈ ڈیزائن میں ضم کر دیا جائے گا۔سپیشل پروجیکٹ یونٹ (ایس پی یو) کو بھی ریسٹرکچرنگ کا حصہ بنایا جائے گا۔منصوبوں کی مؤثر تکمیل کیلئے جدید آئی ٹی آلات اور بہتر ورک سپیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
تعمیراتی منصوبوں کے ڈیزائن، منظوری اور عملدرآمد کیلئے مربوط نظام وضع کیا جائے گا۔ریسٹرکچرنگ سے متعلق تمام سفارشات چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کی جائیں گی۔