ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور محمد امیر کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔
جسٹس عہبر گل خان نےشہری شہریز خان کی جانب سے دائر درخواست پر حکم جاری کیا۔ درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور محمد امیر کی نظر بندی کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر نظر بندی کے خلاف دائر پٹیشن کے قابلِ سماعت ہونے کے معاملے پر مزید دلائل دیں۔
درخواستگزارشہریزخان نےاپنی والدہ علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور محمد امیر کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی کے لیے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔