ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات طلب کر لیں،وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ جاری

پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات طلب کر لیں،وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سکیورٹی انتظامات میں معاونت کے لیے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کر دی۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں چاروں اضلاع میں رینجرز کے دستے 5 اکتوبر تک تعینات رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق رینجرز کی تعیناتی کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 59ویں اجلاس میں دی گئی۔ پنجاب پولیس کی درخواست پر سکیورٹی میں معاونت کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا گیا۔

مراسلے کے مطابق راولپنڈی میں رینجرز کی 3 کمپنیاں تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ اٹک میں 5 ونگز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح جہلم اور میانوالی میں ایک، ایک کمپنی رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

صوبائی حکام کے مطابق رینجرز کی تعیناتی کا مقصد امن و امان برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی اداروں کو معاونت فراہم کرنا ہے۔