عثمان خادم:مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے سستا پروٹین بھی مہنگا ہوگیا.
برائلرکی سرکاری قیمت 454، مارکیٹ میں 520 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہےجبکہ برائلر زندہ کا سرکاری ریٹ 313، اوپن مارکیٹ میں 360 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 258، مارکیٹ میں 310 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں جبکہ دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں، مقررہ نرخ پر چکن اور انڈے دستیاب نہ ہوسکے۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے.