ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن گیس کمپنی کاگیس بحران پر قابو پانے کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع

سوئی ناردرن گیس کمپنی کاگیس بحران پر قابو پانے کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:گیس کی مسلسل قلت اور بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کے لیے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کے لیے سولر واٹر ہیٹر متعارف کرانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا۔

منصوبے کے تحت صارفین کو سولر واٹر ہیٹر 12 ماہانہ اقساط میں فراہم کرنے کی تجویز پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ سولر واٹر ہیٹر کی مجموعی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ صارفین ماہانہ 10 ہزار 700 روپے کی اقساط ادا کریں گے۔

صارفین سولر واٹر ہیٹر کی خریداری کے لیے آن لائن رابطہ کر سکیں گے، جبکہ کمپنی کی ہیلپ لائن 1199 پر بھی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

سولر واٹر ہیٹر میں 200 لیٹر کا ٹینک فراہم کیا جائے گا۔ سسٹم میں سولر ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ الیکٹرک سسٹم سے آپریشن کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

اس کے علاوہ پانی کے درجہ حرارت اور ہیٹنگ کو وائی فائی کے ذریعے کنٹرول کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق منصوبے کا مقصد گیس پر انحصار کم کرنا اور صارفین کو گرم پانی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے متبادل توانائی کا ذریعہ فراہم کرنا ہے۔