ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخ نظر انداز،سبزیوں ،پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری

سرکاری نرخ نظر انداز،سبزیوں ،پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر:شہر بھر میں مہنگائی کا راج برقرار ہے، سرکاری نرخ نامے کے باوجود سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں اوپن مارکیٹ میں کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔

سرکاری نرخ کے مطابق آلو 30 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز کی سرکاری قیمت 180 روپے جبکہ مارکیٹ میں 280 روپے فی کلو وصول کی جا رہی ہے۔

بینگن کی سرکاری قیمت 80 روپے کے مقابلے میں 160 روپے، اروی 95 کے بجائے 120 روپے جبکہ ٹماٹر 120 روپے کے بجائے 230 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

کریلے کی سرکاری قیمت 200 روپے مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں 380 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔

پھلوں میں آم چونسہ لیٹ کی سرکاری قیمت 335 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 420 روپے فی کلو، امرود 240 کے بجائے 280 روپے اور سیب 300 کے بجائے 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

کیلا درجہ اول سرکاری نرخ کے مطابق 180 روپے فی درجن ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں 250 روپے فی درجن فروخت کیا جا رہا ہے۔

جاپانی پھل کی سرکاری قیمت 230 روپے کے مقابلے میں 300 روپے جبکہ گرما 195 روپے کے بجائے 320 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث انہیں مہنگی اشیائے خورونوش خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔