عمران یونس:محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450 سے زائد آسامیاں ختم کر دیں۔
مختلف ڈویژنز کے کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی پوسٹیں ختم کی گئیں۔
کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی سیکڑوں پوسٹیں ختم ہونے پر اساتذہ اور ملازمین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اساتذہ اور ملازمین کے مطابق کالجز میں کام کا بوجھ بڑھ رہا ہے اور نان ٹیچنگ سٹاف کی پوسٹیں ختم کی جا رہی ہیں۔
اساتذہ و ملازمین کا کہنا ہے کہ پوسٹیں ختم ہونے سے کالجز میں انتظامی امور متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ملازمین کے مطابق پہلے ہی سٹاف کی کمی ہے، مزید پوسٹیں ختم کرنا مسائل میں اضافے کا باعث بنے گا۔