ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

رواں سال امتحان میں ایک لاکھ 89 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔امتحان میں ایک لاکھ 23 ہزار امیدوار کامیاب ہوئے۔امتحان میں کامیابی کا تناسب 64 فیصد سے زائد رہا۔66 ہزار سے زائد امیدوار امتحان میں فیل ہو گئے۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کے اعلان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود بھی شریک ہوئے۔چیئرمین لاہور بورڈ بدرالسلام اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔