سٹی 42: انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباوطالبات کے ناموں کا اعلان ہوگیا ۔
چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدر السلام اور کنٹرولرامتحانات توصیف الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج اسلام پورہ کی مبشرہ وسیم 1158 نمبر لے کر پہلی پوزیشن اورگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے سید محمد محی الدین بھی 1158 نمبر لے کرپہلی پوزیشن پر آگئے ۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے احمد شوکت 1157 نمبر لیکر دوسری پوزیشن پر اورپنجاب کالج آف سائنس کے محمد زنیر امجد 1157 نمبر لیکر دوسری پوزیشن پر ہیں ۔
کپس کالج جوہر ٹاون سے کی طالبہ عائشہ بخش 1156 نمبرلیکر تیسری پوزیشن پر ہیں ۔
پری میڈیکل بوائز، سید محمد محی الدین 1158 نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔پری میڈیکل بوائز، محمد زنیر امجد اور محمد احمد شوکت 1157 نمبر سے دوسری پوزیشن پر ہیں ۔پری میڈیکل بوائز،حافظ محمد عیسی گل 1155 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔
پری میڈیکل گرلز،1158نمبرلیکرمبشرہ وسیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔پری میڈیکل گرلز،1153نمبرلیکر کائنات شہزادی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔پری میڈیکل گرلز،عائزہ عمران نے1152نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری انجینئرنگ بوائز،1154نمبرزلیکرحسن علی خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ بوائز،1152نمبرز لیکر محمداحمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ بوائز،1150نمبرز لیکر فیضان ایزاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجیئنرنگ گرلز،1156نمبرزلیکرعائشہ بخش نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔پری انجیئنرنگ گرلز،1153نمبرزلیکر ارفعہ فاطمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی
پری انجیئنرنگ گرلز،1151نمبرزلیکر علیمہ عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جنرل سائنس گروپ گرلز،1143نمبرز کیساتھ سمیعہ رضوی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔جنرل سائنس گروپ گرلز،1138نمبرز کیساتھ ممتاحینہ رفیق،نمرہ دین محمدنے دوسری پوزیشن لی۔جنرل سائنس گروپ گرلز،1136نمبرزکیساتھ ابریشم کاشف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامرس گروپ بوائز،1094نمبرزکیساتھ محمدطحہ بن عاطف نے پہلی پوزیشن لی۔کامرس گروپ بوائز،1076نمبرز کیساتھ علی اکبر نے دوسری پوزیشن لی۔کامرس گروپ بوائز،1070نمبرز کیساتھ غلام محی الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جنرل سائنس گروپ بوائز،1141نمبرزکیساتھ فریم اکمل اورمحمدایان نےپہلی پوزیشن حاصل کی۔جنرل سائنس گروپ بوائز،1133نمبرز کیساتھ سیدمرتضیٰ مہدی نے دوسری پوزیشن حاصل کی
جنرل سائنس گروپ بوائز،1131نمبرز کیساتھ حافظ عدیل ،عبدالرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔