ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے M2 پر آج سے بڑی گاڑیوں، کارگو وہیکلز  کے  داخلے پر پابندی عائد  

موٹروے M2 پر آج سے بڑی گاڑیوں، کارگو وہیکلز  کے  داخلے پر پابندی عائد  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آج سے موٹر وے 2 پر لاہور سے بڑی گاڑیوں اور کارگو وہیکلز کے اسلام آباد داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 14 کو آج شام سے ہکلہ تا کنڈل ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا۔

جی ٹی روڈ این 5 بھی اٹک خورد کے مقام پر آج شام سے ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور موٹر وے ایم ون آج رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

موٹروے پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو ایم ون پر سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔