ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے تہران سے بغداد اور مسقط جانے والی پروازیں منسوخ کر دیں

ایران نے تہران سے بغداد اور مسقط جانے والی پروازیں منسوخ کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42؛ایران نے تہران سے بغداد اور مسقط جانے والی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

ایران کے مطابق بغداد جانے والی پروازوں کا رخ نجف کی جانب موڑا جا رہا ہے،۔ایران کا کہنا ہے کہ استنبول سمیت دیگر بین الاقوامی پروازیں شیڈول کے مطابق چلیں گی۔

دوسری جانب عراق نے بغداد  کے لیے ایرانی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عراقی حکومت ایرانی پروازوں کا رخ بغداد سے نجف ہوائی اڈے کی جانب موڑنے پر غور کر رہی ہے۔

گزشتہ روز امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکی پابندیوں کے خطرے کے باعث 23 ستمبر سے دنیا بھر میں تمام ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں بند ہو جائیں گی۔