ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ عالم مارکیٹ کے فاطمہ پلازہ میں لگنے والی آگ پر 14 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

شاہ عالم مارکیٹ کے فاطمہ پلازہ میں لگنے والی آگ پر 14 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:شاہ عالم مارکیٹ میں واقع فاطمہ پلازہ میں لگنے والی آگ پر 14 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گزشتہ روز دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر پلازے کی چوتھی منزل پر واقع جیولری شاپ میں لگی۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشن میں 11 فائر وہیکلز، 4 ریسکیو وہیکلز، ایک ایمبولینس، 5 موٹربائیک ایمبولینسز اور 60 سے زائد ریسکیورز نے حصہ لیا۔

پلازے میں لگی آگ پر رات 4 بج کر 30 منٹ پر قابو پایا گیا۔ تنگ اور تاریک گلیوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشن کے دوران محدود علاقے کو بلاک رکھا گیا۔

واسا اور پی ایچ اے کے واٹر ٹینکرز نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

کمشنر لاہور نعمان یوسف نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور علی اعجاز نے بھی ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ کمشنر نے ڈی سی لاہور اور ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ ریسکیو پوائنٹس کا جائزہ بھی لیا۔

کمشنر لاہور کے مطابق کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

ڈی سی لاہور کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلازہ استعمال کے قابل ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کرے گی۔