ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبرٹی گول چکر پر ریس لگاتی گاڑیوں کے باعث حادثہ، 6 افراد زخمی

لبرٹی گول چکر پر ریس لگاتی گاڑیوں کے باعث حادثہ، 6 افراد زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:لبرٹی گول چکر پر ریس لگاتی گاڑیوں کے باعث حادثہ پیش آیا، تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر آگے جانے والی کار سے جا ٹکرائی۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک پر چلتی کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ ریس لگانے والی گاڑی فٹ پاتھ عبور کرتے ہوئے دیوار سے بھی جا ٹکرائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری اور ریس کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ریس لگانے والی گاڑی کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔