سٹی 42:وزارت اقتصادی امور کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی قرضوں اورگرانٹ میں2 ماہ میں 23.61 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان کوجولائی،اگست 2026 میں ایک ارب70 کروڑ ڈالرز کے غیر ملکی قرضے اور گرانٹ ملی،وزارت اقتصادی امور نےغیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان نےجولائی،اگست 2026 میں ایک ارب 68 کروڑڈالرکا غیرملکی قرضہ لیا،اسی دوران 2 کروڑ19لاکھ ڈالرزکی گرانٹس موصول ہوئیں۔
واضح رہےکہ جولائی،اگست 2025 میں پاکستان کو ایک ارب38 کروڑ ڈالرز کاغیر ملکی قرضہ اور گرانٹ ملی تھی۔