ثمرہ فاطمہ:باغات کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ہوگیا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 214 ریکارڈ کیا گیا۔
رائے ونڈ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 266، ڈی ایچ اے فیز 5 میں 244، بیدیاں روڈ پر 230، برکی روڈ پر 224 اور پیراگون میں 218 ریکارڈ کیا گیا۔
ماڈل ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 217، اقبال ٹاؤن میں 196، چمن پارک میں 189 جبکہ عسکری ٹین میں 169 ریکارڈ ہوئی۔
دوسری جانب شہر میں گرمی کا احساس برقرار ہے، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔