ویب ڈیسک : عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے مینیجر ملزم سبحان شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کی، جہاں ملزم سبحان کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ این سی سی آئی اے (نیشنل سائبر کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی) نے ملزم سبحان کو اس کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ یہ گرفتاری ڈکی بھائی کیس کی تفتیش کے سلسلے میں عمل میں آئی تھی۔اس سے قبل عدالت سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر چکی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ان کی ضمانت کی درخواست خارج کی تھی۔
ڈکی بھائی اور ان کے مینیجر کے خلاف مقدمہ 17 اگست کی نصف شب این سی سی آئی اے لاہور نے ریاست کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ مقدمے میں پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کی دفعات 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپیم) اور 26 (اسپوفنگ) شامل کی گئی ہیں، جبکہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 294-بی (غیراخلاقی مواد کی تشہیر) اور 420 (دھوکہ دہی) کے تحت بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، این سی سی آئی اے کی تفتیش میں کئی اہم شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں اور مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ا