سعودی عرب کا 93 ویں قومی دن، دارالحکومت ریاض میں ائیر شو کا انعقاد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خالد چیمہ : سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کے حوالے سے دارالحکومت ریاض میں ائیر شو کا انعقاد کیا گیا۔ 

سعودی عرب آج اپنا 93 واں قومی دن منا رہا ہے جس کے حوالے سے دارالحکومت ریاض میں ائیر شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی فالکنز طیاروں نے خوبصورت فارمیشن بناتے ہوئے کرتب دکھائے۔ 

سعودی دارالحکومت ریاض میں یوم الوطنی ائیر شو کو دیکھنے کے لئے پاکستانی سعودی اور دیگر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقعہ پر سعودی فالکنز طیاروں نے آسمان میں خطرناک فارمیشن بناتے ہوئے کرتب دیکھائے اور آسمان کو قوس وقزع کے رنگوں سے بھر دیا۔