شہریوں کامعلومات تک رسائی کا حق؛ اہم کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

City42, Supreme Court of Pakistan , Access to information Law, Islamabad High Court, City42, Citizen's right to know
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری:سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کے ملازمین کی تعداد، خالی اسامیوں، ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین کے اعدادوشمار کے متعلق کیس میں  اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 27 ستمبر کو سماعت کرے گا۔جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل ہونگے۔

مختار احمد نامی شہری نے اپریل 2019 میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو  ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے معلومات فراہم نہ کرنے پر شہری نے انفارمیشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔انفارمیشن کمیشن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو شہری کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن بعد میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔ شہری کو مطلوبہ معلومات تک رسائی اب تک نہیں مل سکی۔

شہری نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف 21 ستمبر کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دو دن بعد ہی سماعت کے لئے مقرر کروا دی ہے۔