پنجاب میں تین اضلاع کے ڈی سیز کی اسامیاں خالی, انتظامی امور متاثر

پنجاب میں تین اضلاع کے ڈی سیز کی اسامیاں خالی, انتظامی امور متاثر
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھو کھر :پنجاب میں تین اضلاع کے ڈی سیز کی اسامیاں خالی ہیں ،افسران کی تعیناتیاں نہ ہونے سے انتظامی امور متاثر ہونے لگے ہیں۔
تفصیلات  کے مطابق مذکورہ اضلاع میں افسران کی تعیناتیاں نہ ہونے سے انتظامی امور متاثر ہورہے ہیں، ڈی سی ملتان، ڈی سی ننکانہ صاحب اور ڈی سی مظفر گڑھ کی اسامیاں خالی ہیں۔ڈی سی ملتان کیلئے طاہر فاروق کا نام زیر غور ہے جبکہ کیپٹن (ر) شامیر اقبال کا نام بھی ڈپٹی کمشنر تعیناتی کے لیے زیر غورہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں افسران کو جلد تعیناتی دے دی جائے گی۔