تیسرا ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی  

پاکستان،انگلینڈ، تیسرا ٹی ٹوئنٹی،ہیری بروک،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو  شکست دیدی ۔

  انگلینڈ نے  مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے،  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو  63 رنز سے شکست دے دی ۔ انگلینڈ کے 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی  ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی، شان مسعود 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ  کی جانب سے ہیری بروک 35 گیندوں پر 81 اور بین ڈکٹ 42 گیندوں پر 70رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کےعلاوہ  فل سالٹ 8،ڈیوڈ ملان 14اور ول جیک 40 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاہنواز دھانی نے 4 اوورز میں وکٹ لیے بغیر 62 رنز دیے۔