وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اچھی خبر سنادی

Miftah Ismail, a renowned Pakistani politician, political economist and former Minister of Finance paid a visit to the IBA Main Campus
کیپشن: Miftah Ismail
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مفتاح اسماعیل کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے، آئی ایم ایف نے اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔ عالمی بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پر ایک بیان میں کہا کہ پورے سندھ کی کپاس تباہ ہو گئی تو امپورٹ کرنا پڑے گی۔گندم بوئی نہ جا سکی تو گندم بھی منگوانا پڑے گی۔سیلاب کے بعد پاکستان کے حالات بدل گئے ہیں،کپاس اور گندم کی فصلیں تباہ ہوئیں تو ہمیں دونوں چیزیں درآمد کرنا پڑ سکتی ہیں۔میرا کام سیلاب زدگان کے لیے رقم جمع کرنا ہے۔ 

وزیرخزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ عالمی بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے۔ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ آئی ایم ایف نے اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔  

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا عمران خان ذرا سی دھمکی پر معافی مانگ لیتے ہیں،عمران خان اتنے خطرناک ہیں کہ سب سے معافیاں مانگتے ہیں ان کی فکر نہیں۔ہر سیلاب متاثر تک نہیں پہنچ سکے مگر کرپشن کی بات جھوٹی ہے۔