نوازشریف نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست دائر کردی

Nawaz Sharif
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے احتساب عدالت لاہور میں پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کردی۔

 نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کو 50 کڑور سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیارنہیں جبکہ میرے خلاف دائر ریفرنس میں 13 کڑور کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ، عدالت 3 ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے، جب کہ عدالت نے نوازشریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے، اور عدالت درخواست گزار کے ضبط اثاثے بحال کرنے اور ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔