(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے کے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے اور مختلف محکموں، اضلاع اور پروجیکٹس میں 30 ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب سروس کمیشن اپنی بھرتیاں جاری کرے گا جبکہ مختلف محکموں میں گریڈ ایک سے پانچ تک کی بھرتیوں کی فائل منظوری کے لیے وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے کے بعد چودھری پرویز الہی نے صوبے کے تمام محکموں میں سرکاری ملازمین کی بھرتیوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی تھی۔