ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین پرتشدد کا مقدمہ جھوٹا بھی ہو تو ایف آئی آر کٹے گی، وزیر قانون پنجاب کا دوٹوک اعلان 

raja basharat,law minister punjab
کیپشن: raja basharat
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وزیرقانون پنجاب راجا بشارت نے کہا ہے کہ  خواتین پر تشدد کے ملزمان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر تو پھر بھی درج کی جائے تاہم جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کے خلاف دفعہ 182 کے تحت کارروائی کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکرٹری قانون اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو ڈویژنل کمشنروں اور آر پی اوز نے ویڈیو لنک پر بریفنگ دی اور خواتین پر تشدد و ہراسگی کے خلاف کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفننگ دی۔

صوبائی وزیرقانون راجا بشارت نے اجلاس میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پنجاب بھر میں اینٹی ویمن سیلز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کی سزایابی کی شرح بہت کم ہے۔محکمہ پولیس اور پراسیکیوشن گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دلوانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ خواتین پر تشدد کے ملزمان کے خلاف جھوٹی ایف آر ہو، پھر بھی درج کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس خواتین کی ہراسگی کے ملزمان کے خلاف کی گئی کارروائی سے میڈیا کو باقاعدگی سے آگاہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹی-20 کرکٹ میچوں کے موقع پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔محرم کے چہلم پر بھی عاشورہ کی طرح فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے اورسوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے۔