ملتان روڈ کی تاجر برادری ٹیکس ادائیگی میں پوش علاقوں سے بازی لے گئی

ملتان روڈ کی تاجر برادری ٹیکس ادائیگی میں پوش علاقوں سے بازی لے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ (رضوان نقوی) ملتان روڈ کی تاجر برادری ٹیکس ادائیگی میں پوش علاقوں کے تاجروں سے بازی لے گئی، ملتان روڈ کے 17 ہزار 8 سو فائلرز نے 10 ارب  91 کروڑ 27 لاکھ  83 ہزا روپے انکم ٹیکس ادا کیا، لاہور کی مختلف مارکیٹوں نے 2018 میں ایک کھرب 80 ارب 58 کروڑ 6 لاکھ 93 ہزار 868 روپے ٹیکس ادا کیا۔

ایف بی آر کے اعدادو شمار کے مطابق شہر کی مارکیٹوں میں سب سے زیادہ 19 ہزار 551 فائلرز صدر لاہور میں موجود ہیں جبکہ ٹیکس ادائیگی کی دوڑ میں ملتان روڈ کے تاجروں نے تمام مارکیٹوں کو مات دے دی، ملتان روڈ کے 17 ہزار 8 سو فائلرز نے 10 ارب  91 کروڑ  27 لاکھ 83 ہزار 552 روپے انکم ٹیکس ادا کیا، دوسرے نمبر پر صدر   کے تاجر ہیں جنہوں نے 19 ہزار 521 تاجروں نے 5 ارب 31 کروڑ 36 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ تیسرے نمبر پر رائیونڈ بازار کے 6 ہزار 96 تاجروں نے 4 ارب 17 کروڑ 51 لاکھ  40 ہزار 322 روپے ٹیکس ادا کیا، فیصل ٹاؤن کے 6 ہزار 58 تاجروں نے 1 ارب 24 کروڑ 63 لاکھ، فیروز پور روڈ کے 5 ہزار286 تاجروں نے 4 ارب 2 کروڑ 98 لاکھ 88 ہزار،  فیصل ٹاؤن کے 6 ہزار 50 فائلرز نے ایک ارب 24 کروڑ 63 لاکھ، باڑا بازار کے 191 فائلرز نے 12 کروڑ47 لاکھ، برانڈرتھ روڈ کے 1770 فائلرز نے 99 کروڑ 39 لاکھ 46 ہزار 744، کیولری گراؤنڈ مارکیٹ کے 2575 تاجروں نے 83 کروڑ 9 لاکھ 4 ہزار، اکبری منڈی کے 698 فائلرز نے 19 کروڑ 95 لاکھ 5 ہزار 904، انار کلی بازار کے 3 ہزار390 تاجروں نے30 کروڑ16 لاکھ 51 ہزار 709 کی ادائیگی کی۔

اعظم کلاتھ مارکیٹ کے 2 ہزار120 فائلرز نے 8 کروڑ42  لاکھ 24 ہزار 996، واپڈا ٹاؤن کے  10 ہزار967 تاجروں نے ایک ارب 63 کروڑ 22 لاکھ، فورٹریس مارکیٹ کے 255 فائلرز نے 17 کروڑ 68 لاکھ 45 ہزار، قذافی سٹیڈیم کے 62 کاروباری افراد نے 14 کروڑ 4 لاکھ 94 ہزار روپے، غلہ منڈی کے 3118 تاجروں نے 18 کروڑ 27 لاکھ 71 ہزار، گرین ٹاؤن کے 2477 تاجروں نے 16 کروڑ 45 لاکھ ایک ہزار 548 روپے، حفیظ سنٹر گلبرگ کے 1048 تاجروں نے 50 کروڑ 4 لاکھ 24 ہزار، ہال روڈ کے 2390 کاروباری افراد نے 42 کروڑ 63 لاکھ روپے، اچھرہ مارکیٹ کے 3 ہزار 21 تاجروں نے 39 کروڑ 23لاکھ، کوٹ لکھپت انڈسٹریل اسٹیٹ کے 543 صنعتکاروں نے ایک ارب ایک کروڑ 48لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق لنڈا بازار کے 1189 تاجروں نے 22 کروڑ 86 لاکھ69 ہزار روپے، لبرٹی مارکیٹ کے 925 کاروباری افراد نے 19 کروڑ 41 لاکھ، لنک روڈ ماڈل ٹاؤن کے 1313 تاجروں نے 29 کروڑ 66 لاکھ 67 ہزار، مین بلیوارڈ گلبرگ کے 3 ہزار 232 تاجروں نے 2 ارب 97 کروڑ 25 لاکھ 17 ہزار، مال روڈ کے 1339 فائلرز نے ایک ارب 48 کروڑ 86 لاکھ، ایم ایم عالم روڈ کے 237 کاروباری افراد نے 15 کروڑ روپے، اردو بازار کے 1920 تاجروں نے 33 کروڑ 87 لاکھ ، پیس شاپنگ مال کے 120 فائلرز نے 18 کروڑ 45 لاکھ روپے، سبزی منڈی کے 890 فائلرز نے 9 کروڑ 38 لاکھ، شاہ عالم مارکیٹ کے 2 ہزار 4 سو دکانداروں نے 77 کروڑ 82 لاکھ 46 ہزار، ٹمبر مارکیٹ کے 846 فائلرز نے 16 کروڑ 98 لاکھ، ٹاؤن شپ مارکیٹ کے 7 ہزار635 تاجروں نے ایک ارب 11کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔

ایف بی آر کے اعدادوشمار کے مطابق حیران کن امر یہ ہے کہ کئی پوش علاقوں کی مارکیٹوں کے تاجروں نے برائے نام جبکہ متوسط درجے کی مارکیٹوں کے تاجروں نے زیادہ ٹیکس ادائیگی کی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer