ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹام کروز کیساتھ ڈیٹنگ کی خبریں، آنا ڈی آرمس نے خاموشی توڑ دی

ٹام کروز کیساتھ ڈیٹنگ کی خبریں، آنا ڈی آرمس نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہسپانوی اداکارہ آنا ڈی آرمس نے آخر کار ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر ردعمل دے دیا، کہنا ہے کہ میں ٹام کے ساتھ کام کر رہی ہوں اور ہم ایک ایکشن فلم کو مکمل کرنے کیلئے سخت ٹریننگ کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آنا ڈی آرمس اور ٹام کروز ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے بلکہ اپنے اگلے پروجیکٹ کی وجہ سے ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال فروری سے اب تک متعدد بار ایک ساتھ دیکھے جانے کے باوجود دونوں اداکاروں کے درمیان صرف پیشہ ورانہ تعلق ہے اور کام کے سلسلے میں ان کو ملتے دیکھ کر تصاویر بنوائی گئیں جو وائرل ہوگئیں۔

اس بات کی تصدیق آنا ڈی آرمس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی، انہوں نے ٹام کروز سے ڈیٹنگ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 'میں ٹام کے ساتھ کام کر رہی ہوں اور ہم ایک ایکشن فلم کو مکمل کرنے کیلئے سخت ٹریننگ کر رہے ہیں لیکن میڈیا نے ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ برتاؤ کو غلط سمجھا ہے۔

یاد رہے کہ آنا ڈی آرمس اور ٹام کروز کو لندن کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ ایک اور موقع پر اُن کو ٹام کروز کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔