ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں بدفعلی کے مجرم کی تین سال سزا کے خلاف اپیل میں اہم پیش رفت ، آئی آر پی او گوجرانولہ طیب حفیظ چیمہ نے سزا یافتہ مجرم اصغر عرف نومی کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے مجرم اصغر عرف نومی کی اپیل پر سماعت کی ،،آر پی او گوجرانولہ کے ہمراہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مائدہ ثویبہ کے ہمراہ پیش ہوئے ، آر پی او گوجرانولہ نے چیف جسٹس کو آگاہ کیا کہ انہوں نے مجرم کو عدالت میں پیش کردیا یے،،دورانِ سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مجرم کے وکیل سے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہاکہ “یہ مجرم نو سال سے سزا معطل ہونے کے باوجود آزاد گھوم رہا تھا، عدالت نے ریلیف دیا مگر اس کا کوئی احترام نہیں کیا گیا۔” چیف جسٹس نے وکیلِ صفائی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا، “عدالت نے آپ کو موقع دیا، مگر آپ نے عدالت کے احکامات کی پاسداری نہیں کی۔”
،عدالت نے آر پی او گوجرانولہ کے بیان کے بعد مجرم اصغر عرف نومی کو پولیس حراست میں لینے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ اسے کل جمعہ کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے واضح کیا کہ “عدالت فریقین کو سننے کے بعد کل اس کیس کا فیصلہ کرے گی۔”یاد رہے کہ مجرم اصغر عرف نومی نے سیشن جج گوجرانولہ کی جانب سے تین سال قید کی سزا کے خلاف 2016ء میں لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App