ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوا ایپ کی تشہیر: ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی  کی عبوری ضمانت میں توسیع 

جوا ایپ کی تشہیر: ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی  کی عبوری ضمانت میں توسیع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق غیر قانونی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت نے سماعت کے دوران عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت پر کیس سے متعلق جامع رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔
یاد رہے کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت متعدد یوٹیوبرز پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر قانونی آن لائن جوا ایپ کی تشہیر کی جس کے نتیجے میں شہریوں کو مالی نقصان پہنچا۔