ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بابر اعظم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان واپسی 

 بابر اعظم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان واپسی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز: پاکستان کی وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے۔

 جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی وائٹ بال سیریز میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سابق کپتان بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے، جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور آل راؤنڈر عبدالصمد بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ عثمان طارق کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں موقع دیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان آغا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے اس اسکواڈ کو متوازن اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں فارمیٹس کے لیے منتخب ٹیمیں حالیہ کارکردگی، فٹنس اور جنوبی افریقہ کے خلاف کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہیں۔ ٹیمیں جلد ہی تربیتی کیمپ میں شرکت کے بعد سیریز کے لیے روانہ ہوں گی۔