محسن نقوی کا احسن اقدام، قیدیوں کی آنکھوں کا فری آپریشن کرانے کا حکم دیدیا

محسن نقوی کا احسن اقدام، قیدیوں کی آنکھوں کا فری آپریشن کرانے کا حکم دیدیا
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا اچانک دورہ کیا، انتظامیہ اورجیل حکام بھی دورے سے لاعلم تھے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے مرد اور خواتین قیدیوں کی بیرکس میں گئے، بات چیت کی اور مسائل دریافت کیے۔ محسن نقوی نے بیرک نمبر 9 میں جاری محفل میلادؐ میں شرکت کی اور قیدیوں کے ساتھ ملکر دعا  کی۔ 
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قیدیوں کو پاس بلایا او ران کے مسائل کے حل کے لئے اپنے سٹاف کو موقع پر ہی ہدایات دیں۔ محسن نقوی نے قیدیوں کی درخواست پر آنکھوں کا فری آپریشن کرانے کا حکم دیا۔ قیدیوں کے علاج معالجہ کے لئے جیل میں خصوصی میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایت کی۔ 
 قیدیوں نے وزیراعلی کو اپنے کیسز  کی تفصیلات کے بارے  میں بتایا، جس پر وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو ذاتی طورپر کیسز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ 
محسن نقوی نے گجرات کے رہائشی ایک قیدی کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گجرات جیل میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ بزرگ قیدی خواتین اپنے کیس بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں،جس پر محسن نقوی نے بزرگ قیدی خواتین کو دلاسہ دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کیسز میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ماں جی، کیس کاجائزہ لیں گے اور آپ کے ساتھ انصاف ہوگا۔
 ڈپٹی کمشنر اورایس ایس پی انوسٹی گیشن جیل کا دورہ کر کے خواتین قیدیوں کے مسائل سنیں گی اور انہیں حل کریں گی۔ سزائیں پوری کرنے والے قیدیوں کو رہا کرانے کے لئے اقدامات کریں گے۔ 

محسن نقوی نے جیل ہسپتال میں مختلف امراض میں مبتلا قیدیوں کو بہترین علاج معالجہ اور ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے جیل کے ا حاطے میں کھڑی ایمبولینسز کا بھی معائنہ کیا۔