(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں آئرش آل راؤنڈر جارج ڈوکریل ممکنہ طور پر کووڈ 19 کا شکار ہو گئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جارج ڈوکریل ممکنہ طور پر کووڈ کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف میچ میں شامل ہوئے۔رپورٹس کے مطابق آئی سی سی اور نیشنل اتھارٹیز کی گائیڈ لائنز کے مطابق آل راؤنڈ ٹیم کا حصہ بنے، موجودہ ضابطے کے مطابق کووڈ پازیٹو ٹیسٹ بھی کھلاڑی کو میچ میں حصہ لینے سے نہیں روکتا۔
آئی سی سی نے بتایا کہ پازیٹو ٹیسٹ والا کھلاڑی میچ اور ٹریننگ ڈے پر الگ ٹریول کرتا ہے ،جارج ڈوکریل کی علامات معتدل ہیں، ٹیم میڈیکل اسٹاف نے ان کی نقل و حرکت کا خیال رکھا۔
آئی سی سی کے چیف میڈیکل آفیسر، سری لنکن ٹیم اور اسٹیڈیم اسٹاف کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف جارج ڈوکریل 16 گیندوں پر 14 رنز بناکر پویلین لوٹے۔