ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذہبی جماعت سے مذاکرات?وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 Federal interior minister meeting in safe cities
کیپشن: Federal interior minister
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، مذہبی جماعت سے مذاکرات کے آپشن پر مشاورت کی گئی،امن کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔
 وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی زیرصدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرمیں امن و امان کی صورتحال پراہم اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، سینیٹراعجازچوہدری ، علی امین گنڈاپور اورچوہدری ظہیرالدین نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری کامران علی افضل ، آئی جی پنجاب راو سردار علی خان ،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اور کمشنر لاہوربھی شریک ہوئے۔

وزیر داخلہ کو آئی پنجاب نےامن و امان کی صورتحال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔وزیرداخلہ نے مذہبی جماعت کے احتجاج کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا اورمستقبل کے لائحہ عمل بارے تمام متعلقہ اداروں سے رائے لی،اجلاس میں مذہبی جماعت سے مذاکرات پر غور ہوا اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک یارسول کی ریلی ایک رات آزادی چوک میں قیام کے بعد صبح سات بجے آزادی چوک سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام روانہ ہوئی۔ ریلی کو اسلام آباد روانگی سے روکنے کےلئے پولیس کی جانب سے جی ٹی روڈ کو شاہدرہ، امامیہ کالونی اور فیروز والا پر کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا۔

ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جس میں متعدد پولیس اہلکار اور ٹی ایل پی کے کارکن زخمی بھی ہوئے۔تحریک لبیک کے کارکنوں نے جی ٹی روڈ سے کنٹینرز ہٹا دئیے اور ریلی دوبارہ اسلام کی جانب روانہ ہو گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer