سٹی42 :مہنگائی کے طوفان کا تھمنے سے انکار،حکومتی کوششیں گئی بے کار، برائلر مرغی کا گوشت 6 روپے فی کلو مہنگا،ریٹ 348 روپے فی کلو پر پہنچ گیا۔
برائلر مرغی کا گوشت 6 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 342 روپے سے بڑھا کر 348 روپے کر دیا گیا۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 232 روپے اور پرچون ریٹ 240 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کا ریٹ 2 روپے اضافہ سے 168 فی درجن مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 920 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے تحت ملک میں 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 15 کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 28 روپے 56 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ٹماٹر کی اوسط قیمت 93 روپے77 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی جب کہ گھی کی فی کلوقیمت 6 روپے67 پیسے اضافے کے بعد 356 روپے 52 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار کے حوالے سے ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 42 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوسط قیمت 100 روپے 75 پیسے ہوگئی جب کہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اور انڈے کی فی درجن قیمت میں 2 روپے 21 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا