علیز ےشاہ کس کی باربی ڈول؟ نئی تصویرشیئر کرتے بتادیا

علیز ےشاہ کس کی باربی ڈول؟ نئی تصویرشیئر کرتے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ماڈل واداکارہ علیزے شاہ نے بہت جلد شوبز کی دنیا میں منفرد مقام حاصل کیا جو کہ ان کی کمال اداکاری کی صلاحیت کا ثبوت ہے، اداکارہ نے اپنے بارے ایک اہم بات بتاتے ہوئے باربی ڈول بنے تصاویر شیئر کیں، مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیشن انڈسٹری کی نامور ماڈ ل اور اداکارہ علیزے شاہ ان دنوں شوبز کی دنیا کا چمکتا ہوا ستارہ ہے، اداکارہ نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ سے بہت ہی شہرت پائی، علیزے شاہ نےاپنے بارے اہم بات بتاتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو تعجب میں ڈالا دیا،انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصویر اپ لوڈ کرتے بتایا کہ ’میں تمہاری باربی ڈول نہیں ہوں‘

دلکش تصویر میں علیزے نےسیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ باربی ڈول بنے دلکش نظر آرہی ہیں، تصویر کے کیپشن میں نام لئے بغیر کسی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’میں تمہاری باربی ڈول نہیں ہوں‘

خوبرواداکارہ نے اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی سیلفی پوسٹ کی جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ کسی سے کافی ناراض ہیں، تصویر کے کیپشن میں افسردہ ایموجی کا بھی اضافہ کیا جسے دیکھ صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ اداکارہ کسی سے ناراض ہیں۔

View this post on Instagram

not your barbie girl ????

A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial) on

 واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں اور مداحوں سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں،گزشتہ دنوں گلوکار علی ظفر کے گانےْچل دل میرےٗ کی ایک سطر ’یہ دُنیا جھوٹی، لوگ لُٹیرے‘ لکھتے اپنی خوبصورت سی تصویر شیئر کی تھی، فینز نے دلکش تصویر دیکھ کر تعریفوں کے پل باندھ دیئے تھے۔اب کی بار بھی ان کے چاہنے والوں نے کمنٹس سیشن میں تبصروں اور تصویر کو خوب پسند کیا۔

View this post on Instagram

ye dunya jhooti ... log looteray ???? . . ???? @_emaccessories

A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial) on

یاد رہے کہ   علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں، دنوں حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن میں اکھٹے کام کرتے دکھائی دیے تھے۔قبل ازیں  نعمان سمیع نے انسٹاگرام پرعلیزے کو اپنی پرخلوص دوستی کا یقین دلایا جس کے جواب میں اداکارہ نے انہیں اپنے لیے نعمت قرار دے دیا۔

نعمان سمیع نے اپنی اور علیزے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تم نےہمیشہ مجھے سپورٹ کیا اور اچھے اور برے وقت میں میرا ساتھ دیا۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہر اچھے برے وقت میں ہمیشہ تمہارا ساتھ دوں گا، چاہے کچھ بھی ہو۔ جواب میں علیزے شاہ نے لکھا میرے پاس زیادہ کہنے کو کچھ نہیں لیکن تم میرے لیے اللہ کی طرف سے نعمت ہو۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer