ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارطغرل غازی نئے روپ میں سامنے آگئے

ارطغرل غازی نئے روپ میں سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: دنیا میں ریکارڈ توڑنے والے ڈرامہ سیریل ’’ ارطغرل غازی ‘‘ کے مرکزی کردار  اداکار انگین آلتان کا نیا روپ سامنے آگیا اور شائقین کے دلوں کو بھا گیا ۔

دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں اطغرل کا مرکزی کردار اد ا کرنے والے اداکار انگین آلتان کی خوب صورت تصاویر دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔اداکار انگین آلتان نے ارطغرل غازی میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور آج ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، جبکہ اب لوگ ان کی ہر سٹال اور تصاویر کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔دنیا بھر میں ارطغرل کے ہیرو کو انسٹا گرام پر فالو کرنے والوں کی تعداد 30 لاکھ تک جا پہنچی ہے، جبکہ ان میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی بھی شامل ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Engin Altan Duzyatan (@enginaltandzytn) on

 
انگین آلتان نے جمعرات کو اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں، جس میں انتہائی ہینڈسم دکھائی دے رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Engin Altan Duzyatan (@enginaltandzytn) on

ارطغرل غازی کے ہیرو اپنی نئی تصاویر میں خوب صورت سی ہڈی پہنے نظر آرہے ہیں، جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انگین آلتان سردیوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ 

 دوسری تصاویر میں ارطغرل سمندر کنارے فوٹو گرافی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جسے لاکھوں کی تعداد میں موجود ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer