مریم نواز کی بیمار والد سے ملاقات کی درخواست مسترد

 مریم نواز کی بیمار والد سے ملاقات کی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) احتساب عدالت نےمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی، عدالت نے 25 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

 پاکستان مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز اور انکے کزن یوسف عباس کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا گیا، عدالتی استفسار پر نیب کے وکیل حافظ اسد نےبتایا کہ ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد جلد دائرکر دیا جائے گا، جس کے بعد عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی۔

کمرہ عدالت میں مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر اور دیگر (ن)لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، والد اور شوہر کی خیریت دریافت کی، مریم نواز اپنے والد سے فون پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، مریم نواز نے عدالت  سے اپنے بیمار والد سے ملاقات کی استدعاکی جو عدالت نے مسترد کردی۔

اب مریم نواز کی میاں نواز شریف سے احتساب عدالت میں 25 اکتوبر کو پیشی کے موقع پر ملاقات ہو گی۔

Sughra Afzal

Content Writer